نئی دہلی،25اگسٹ(ایجنسی)
ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو حکومت ہند کی جانب سے تحفہ حاصل کر سکتے ہیں. ہندوستانی فضائی علاقے میں پرواز کے دوران جلد ہی مسافروں کو وائی فائی کی سہولت ملنے کی امید ہے. حکومت نے اشارہ دیا کہ آنے والے بعض دنوں میں اس سلسلے میں فیصلہ ہونے کا
امکان ہے. واضح رہے کہ اس وقت مسافروں کو ہندوستانی فضائی علاقے میں پرواز کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے.
سول ایوی ایشن سکریٹری آر این چوبے نے بتایا، 'ہو سکتا ہے آنے والے 10 دن کے اندر ہی پلین کے اندر وائی فائی سہولت کے بارے میں اعلان کر دیا جائے.'